اَلحَمْدُلِلّٰہ، ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا بھر میں یارن اور مصنوعات کے تیار کنندگان اور برآمد کنندگان میں سرِفہرست اور جُداگانہ و ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔
1970 کے آغاز میں شروع ہوئے اس سفر میں ہم نے ہر گزرتے ہوئے دن اور ماہ و سال میں بھرپور محنتِ شاقہ، جدّت طرازی، جدید ترقیات کے ساتھ مطابقت اور بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے ترقی کی منازل یوں طے کی ہیں کہ آج ہمارا نام اور ہمار اکام» بے مثل اور بہترین» کی علامت بن چُکا ہے۔1888 ملز (USA) کے شراکت دار ہونے کے ناطے صحت و صفائی(Healthcare)، گھریلو مصنوعات (HomeTextile)اور مہمان نوازی (Hospitality) جیسے شعبہ جات میں ہماری جدت پسند مصنوعات کی مانگ و فراہمی عالمی سطح پر ہماری موجودگی اور
پسندیدگی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔
جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ اور اعلٰی پائے کی مشینری اور انتظام، مستحکم اورمربوط نظام و طریقہءِ کار اور انتہائی مہارت و قابلیت کے حامل ہمارے کارکنان ہماری اسا س ہیں۔ ان تمام عوامل کے ساتھ ہم ہر کام کو بہتر سے بہترین طور پر پایہ تکمیل تک
پہنچانے اور اعلٰی کارکردگی کے حصول کو ممکن بناتے ہیں اور اس کی تائید کرتا ہے ISO 9001:2015 کا تصدیق نامہ جو دلیل ہے ہمارے اعلٰی ترین معیاراوربین الاقوامی صارفین و دیگر کرم فرماؤں کے ہم پر کامل اعتماد و بھروسے کا۔
بحیثیت آجر (employer) ہم اس بات پرکامل یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے کارکنان نہ صرف ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں بلکہ یہ ہمارے مستقبل کے لیے کی گئی عظیم ترین سرمایہ کاری ہے جو طویل المیعاد ترقی اور کامیابی کی ضامن ہے۔ اسی لیے ہم ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافے اور ان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔عمدہ کارکردگی پر بھر پور حوصلہ افزائی، انعامات و اعزازات اور عالمی معیار کے حامل ماحول کی فراہمی ہمارے کارکنان کو تحریک دیتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا
بہترین استعمال کر سکیں۔
3Ps یعنی People (لوگ)، Planet (کُرَّہِ ارض) اور Prosperity (خوشحالی) ہمارا فلسفہ ءِ کار ہے۔ ’خوشحالی سب کے لیے ‘ ہمارا نصب العین ہے اور ہر کوشش کا محوربھی۔ اسی فلسفے کے تحت ہم اپنی جدید اور صارفین دوست مصنوعات، بہترین اور محفوظ کام کے ماحول، بذریعہ برآمدات ملکی معاشی ترقی میں معاونت اور اپنے ہم وطنوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرتے ہوئے بہتر سے بہترین اور بُلند پایاں منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
ہمارا وژن 3Ps یعنی ہمارے لوگ، ہماری کائنات اور ہماری خوشحالی (People,Planet,Prosperity) کے فلسفے پر ہر ممکن طور پر عمل پیرا رہتے ہوئے، ٹاول کی صنعت میں بُلند پایاں اور مُعتبر مقام کا حصول ہے۔ہم دُنیا بھر میں مُوجود اپنے مُعزز صارفین اور تمام شراکت داروں کے لئے اعلی و معیاری مصنوعات اور بہترین خدمات کی مُسلسل فراہمی کیذریعے اپنے وژن کو یقینی بنائیں گے۔
ہمارا شُمار صفِ اوّل کے اُن صنعتی اداروں میں ہوتا ہے جو جدید ترین آلات اور پیداواری مراحل میں خودمُختاراور مربوط نظام کے حامل ہیں۔ مضبوط بُنیادی ڈھانچے، معیاری نظام، اور بہترین پیداوری عمل کے ساتھ ساتھ 3PS کے فلسفے (ہمارے لوگ، ہماری کائنات، ہماری خوشحالی)کے ساتھ وابستگی ہمارا طُرَّہ امتیاز ہے۔ ہم اپنے قابلِ قدر مُلازمین کے سیکھنے کے عمل، ان کی مُسلسل بہتری اور ترقی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں اور ایک ایسے ماحول کی فراہمی پر عمل پیرا ہیں جو معیاری نظام اور مسائل کے جدّت پسندانہ حل کی بدولت ہمارے مُعزز صارفین اور تمام شراکت داروں کے لیے خُوشحالی اور اطیمنان کا باعث ہو۔