EN
بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف – Feroze1888 Mills Limited

بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف

:موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز گیارہ اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے دس کو بذریعہ انتخاب چنا گیا ہے۔ اراکین کے نام درج ذیل ہیں

  • جناب عبدالرحمان یعقوب - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

    جناب عبدالرحمٰن یعقوب

    چیئر مین /نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

    جناب عبدالرحمٰن یعقوب صاحب نے امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد تقریباً35 سال قبل ٹیکسٹائل کی صنعت میں قدم رکھا۔ مظبوط اوراعلیٰ کاروباری اخلاقیات کے ساتھ ایک نوجوان تاجر کی حیثیت سے آپ نے Eastern Imports Ltd کے نام سے ایک سیلز اور ڈسٹربیوشن کمپنی کی بنیاد رکھی۔ کچھ ہی سالوں میں اس کمپنی نے بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پیداواری سہولیات حاصل کرتے ہوئے اپنے دائرہ کار کو وسیع کر دیا۔جہاں یہ کمپنی بین الاقوامی طور پر ترقی کر رہی تھی وہیں USA میں اس کمپنی نے نئی منازل طے کرتے ہوئے ایک اورقابلِ قدر ٹیکسٹائل کمپنی کے ساتھ ضم ہو کرEastern Shelnor, Inc. (ESN) کی صورت میں نئی راہیں ہموار کیں۔

    ESN کی کامیابیوں نے ترقی کا نیا دروازہ کھولا ایک اور ٹیکسٹائل کمپنی کیساتھ انضمام کے نتیجے میں امریکہ میں موجود پیداواری صلاحیتوں کے ساتھ ۱۸۸۸ ملز ایل ایل سی کا قیام عمل میں آیا۔

    گزرتے سالوں میں جناب عبدالرحمٰن صاحب نے اپنی قابلیت اور عالمی سطح پر ٹیکسٹائل مارکیٹ کے حوالے سے سمجھ بوجھ اور فراست کو کمپنی کے دیرینہ اور پائیدار مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔ مختلف قومیتوں اورپس منظر کے حامل افراد کو یکجا کرکے اُن کے ساتھ بخوبی کام کرنا آپ کی ایسی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے ۱۸۸۸ ملز ایل ایل سی کا شمار ٹیکسٹائل کی صنعت میں صف اول کے اداروں میں ہوتا ہے، جس کا پیداواری دائرہ کار پاکستان، بنگلہ دیش، گھانا اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں موجود ہے۔

    آج، جناب عبدالرحمٰن صاحب کاشمار عالمی طور پر صف اول کے کاروباری رہنما کے طور پر ہوتا ہے۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    ۸۸۸۱ ملز ایل ایل سی
    جی ایم آئی فنڈ ایل ایل سی
    گرینج فورڈ یوایس اے، این آئی سی

  • جناب شبیر احمد - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

    گزشتہ کئی دہا ئیوں سے جناب شبیر احمد صاحب کا گھرانہ پاکستان کی صنعت و تجارت اور معیشت میں مختلف النوع اور ہمہ جہت صورتوں میں مصروفِ عمل ہے اور خود شبیر احمد صاحب عرصہ پینتالیس سال سے ان سرگرمیوں کا بھرپور حصہ ہیں۔ آپ نے آزادانہ حیثیت میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ دیگرکاروباری اداروں اور رفقاء کارکے ساتھ شراکت داری اور مشترکہ کاروباری منصوبوں میں بھی اہم خدمات انجام دی ہیں۔

    جناب شبیر احمد صاحب ٹیکسٹائیل کے حوالے سے متعارف ہونے والی ہر نئی ٹیکنالوجی، درآمدات کے فروغ کے لیے نئی منڈیوں کے حصول، مذاکرات و معاہدات اورکسٹمرز کے ساتھ تعلقات کے استحکام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں بے تحاشہ سفری سرگرمیاں آپ کا معمول ہیں۔ کاروباری حلقوں، بینک اور دیگر مالیاتی اداروں میں شبیر احمد صاحب ’وعدوں کی پاسداری‘ کرنے والے شخص کی حیثیت سے مقبول اور محترم سمجھے جاتے ہیں۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    یو ٹی آئی انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    ہاسپِٹیلٹی پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ

  • جناب خلیق الرحمٰن - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

    جناب خلیق الرحمٰن صاحب چار دہائیوں سے زائد عرصے سے ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ کاروباری حلقوں میں ایک نمایاں اور امتیازی حیثیت کے حامل ہیں۔ آپ کا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے اور دوران تعلیم ہی آپ نے اپنے خاندانی کاروبار سے وابستہ ہو کرنہ صرف ٹیکسٹائل بلکہ دیگر کاروبار کے اسرار و رموز سے واقفیت حاصل شروع کر دی۔

    آپ کی لیاقت، تجربہ اور دانش کے فروغ کے ساتھ ساتھ آپ کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا گیایہاں تک کہ کاروباری قیادت آپ کو تفویض کر دی گئی۔آپ نے اپنی سربراہی میں مؤ ثر اور بااثر اصلاحات کو فروغ دیتے ہوے اپنے ادارے کو جدید خطوط سے ہم آہنگ کیا، کم لاگت اور اعلیٰ ترین کارگردگی کے فلسفے کی بنیاد اور پھر اس کے فروغ کے لیے کی گئی آپ کی مربوط اور منظم کوششوں نے کاروبار ی سرگرمیوں کو عروج عطا کیا۔آپ کی بصیرت، دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ادارے کے حجم اور منافع کی شرح میں بیش بہا اضافہ ہوا، اس کے ساتھ ساتھ دیرپااور پائیدار حکمت عملی کی بدولت ادارے کی ساکھ اور شمار پاکستان کے صف اول ادارے کی حیثیت سے مستحکم ہوئی۔

    آپ کی وسعت نظر، پیشہ ورانہ قابلیت و مہارت اور جدت پسندانہ سوچ کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر میں آپ کی شخصیت انتہائی عزوشرف اور احترام کی حامل ہے۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    دی آئی ایل ایم فاؤنڈیشن
    جمعیت تعلیم القرآن
    نگہبان (پرایؤٹ) لمیٹڈ
    انڈس ہسپتال ہیلٹھ نیٹ ورک

  • جناب پرویز احمد - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

    جناب پرویز احمد نے فیروز۱۸۸۸ ملزلمیٹڈ میں پانچ دہائی قبل اپنے سفر کا آغاز کیا اور شروع سے فیروز۱۸۸۸ ملز لمیٹڈ میں بانی رکن کی حیثیت سے شامل رہے۔ اپنی کاروباری ذہانت اور مختلف کاروباری تجربوں کی حاملیت کے ساتھ آپ نے اودیات کی صنعت میں قدم رکھا،اور اس وقت ادویات کی ایک مشہور و معروف کمپنی کے بورڈ کے ڈائریکڑ ہیں۔

    پرویز احمد صاحب ٹیکسٹائل کے حلقوں میں نہایت فعال ہیں اور گذشتہ کئی سالوں میں مختلف ایسو سی ایشنز اور فورمز میں کمپنی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔فنانس، سیلز اور مارکیٹنگ، اور منجمینٹ کے حوالے سے آپ کا تجربہ اور خدماتِ قابل تحسین ہیں۔ مظبوط باہمی رابطوں اور تعلقات کا فروغ آپ کی ایک اہم خاصیت ہے۔ ان سب کے ساتھ ساتھ آپ فلاحی
    سرگرمیوں میں بھی مصروفِ عمل ہیں۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    دی پیشن بہبوڈ سوسائی فار اے کیو یوایچ
    ایم اینڈاین امپیک(پرائیوٹ) لمیٹڈ
    فرینڈ شپ ڈیریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    میکٹر اٹیرنیشنل لمیٹڈ

  • جناب زین مکاتی - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

    جناب زین اشرف مکاتی صاحب نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے مینجمینٹ اور ٹیکنالوجی کے خصوصی پروگرام کے تحت اکنامکس اور انجینئرنگ میں گریجویشن کی دوہری ڈگری حاصل کی ہے۔ پاکستان واپس آنے سے قبل آپ «کارنراسٹون ریسرچ» نیو یارک میں فائنینشیئل لِٹِگیشن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔

    زین مکاتی لبرٹی گروپ کے نئے منصوبوں کی کھوج اور فروغ پہ کام کرنے والی ٹیم کا سرگرم حصہ ہیں۔ اُن کا کردار خاصہ کثیر الجہت ہے اور آپ اُن مُختلف منصوبوں کا حصہ ہیں جو لبرٹی گروپ کے دائرہ کار کو وسیع اورمُختلف النوع کاروباری سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے میں مددگار ہیں۔ بحیثیت ایگزیگٹو ڈائریکٹر آپ 100 میگاواٹ کے دو ونڈ پاورپروجیکٹس، لبرٹی ونڈ پاور 1&2، کی قیادت کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ پاکستان المونیئم بیوریج کین لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اس کی کاروباری حکمتِ عملی اور فروغ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ جناب زین مکاتی صاحب پاکستان کی پہلی کینسر کی ادویات بنانے والی کمپنی آنکوجن فارما (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے
    رہے ہیں۔اس پروجیکٹ کی کامیابی، ٹیکنالوجی کی منتقلی و فراہمی اور نظام کی ترقی میں آپ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    لبرٹی ملز لمیٹڈ
    پاکستان المونیئم بیوریج کین لمیٹڈ
    آنکوجن فارما (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    لبرٹی تھر پاور (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    لبرٹی سولار انرجی (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    انفینٹی میٹل (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    انوواٹیکس ۱۸۸۸ (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    لبرٹی کولڈ اسٹویج ون (پرائیوٹ) لمیٹڈ

  • جناب انس رحمان - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

    جناب انس رحمان نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے مکمل کیا۔ آپ ٹیکسٹائل کے شعبے میں 20 سال سے زائدتجربے کے حامل ہیں۔ آپ نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فیروز ۸۸۸۱ ملز لمیٹڈ کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی ہیں۔

    بصیرت اور حکمتِ عملی کی صلاحیتوں کے حامل جناب انس رحمان صاحب نے اپنی قائد انہ صلاحیتیں کی بدولت مؤثرانداز اور کامیابی کے ساتھ کئی ٹیموں کی قیادت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے گزشتہ سالوں میں زراعت، دوا سازی اور دیگر کئی صنعتوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

    انس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپویٹ گوننس سے سند یافتہ ڈائریکٹرہیں۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    فرائینڈن مینجمنٹ (پرائیوٹ) لمیٹڈ
    دوست۔او۔زیست فاؤنڈیشن
    فرینڈ شپ ڈیریز(پرائیوٹ) لمیٹڈ
    پریمیئر۱۸۸۸ لمیٹڈ، بنگلہ دیش
    کرافٹر پولی پروپلین (پرائیوٹ) لمیٹڈ

  • جناب تیمور اشرف مکاتی - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

    جناب تیمور اشرف مکاتی صاحب بابسن کالج -بوسٹن کے فارع التحصل ہیں اور سال 2016میں فنانس اور اکاونٹس کی ڈگری حاصل کی۔

    2016میں پاکستان آنے کے بعد وہ لبرٹی ملز لمیٹڈ پر خصوصی توجہ سے ساتھ ساتھ گروپ کے دیگر معاملات بھی دیکھ رہے ہیں،جس میں مصنوعات کی رینج کو بڑھانے کے ساتھ پیداواری مراحل کو کو عمودی ترتیب دینے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔

    تیمور صاحب، گروپ کے پبلک لسٹڈ حصص اور رقوم کی سرمایہ کاری کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ مزید سرمایہ کاری کے لیے نئے شعبوں کی تلاش میں بھی مصروفِ عمل ہیں۔

  • جناب معین ایم فُدا - آزاد ڈایئریکٹر

    جناب معین ایم فُدا
    آزاد ڈائریکٹر

    جناب فدا صاحب جولائی 2023 میں بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہوئے۔عرصہ 45 سال سے زائد تجربے کے حامل جناب مُعین صاحب کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سفارتی فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں۔آپ نے این ڈی کالج آف انشورنس، تہران سے اقتصادیات اور انشورنس کے مضامین میں بی -ایس، اور سینٹ جونز یونیورسٹی،نیو یارک سے انشورنس اور رسک منجمنٹ میں ایم-بی-اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (سابقہ کراچی اسٹاک ایکسچینج) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات کی انجام دہی کے دوران ہی آپ فیڈریشن آف پورپین اینڈ ایشین اسٹاک ایکسچینج (FEAS)کی کارپویٹ گورننس ٹاسک فورس کے چیئرمین منتخب ہوئے۔آپ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپویٹ گورننس (PICG)کے قیام میں معاونت فراہم کی اور اس ادارے کے فیکلٹی رکن ہونے کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل فنانس کارپویشن کی طرف سے ایک سر ٹیفائیڈ سی جی ٹرینر بھی ہیں۔

    آپCUلائف (موجودہ جوبلی لائف) کے بانی ایم ڈی اورسابقہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ انشورنش اینڈ کمرشل یونین (,CUاب (AVIVAکے کنٹری چیف رہ چکے ہیں۔ سینٹرفارانٹرنیشنل انٹرپرائز کے کنٹری ڈائریکڑ، پاکستان ری انشورنش کمپنی اور کلائنٹ اگزیکٹو کے اگزیکٹو ڈائریکٹر، اور اس کے ساتھ ساتھ یو-ایس چیمبر آف کامرس، سٹیورٹ رائٹسن اور للوئیڈزانشورنش بروکر ز جیسے اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔

    1989میں انہیں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمسٹریشن (IBA)کی جانب سے بہترین مینیجر کا ایوارڈ دیا گیا۔1990میں نیوزی لینڈ کی ملکہء عالیہ کی جانب سے NZیادگاری تمغہ، اور سال 2002 میں نیوزی لینڈ آرڈرآف میرٹ (ONZM)کے اعزازی آفیسرکا خطاب حاصل ہوا۔ سال 2006 میں انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔
    ِجناب مُعین فُدا صاحب کی گذشتہ پیشہ ورانہ مصروفیات درجِ ذیل ہیں:

    چیئرمین:۔ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج اور نیشنل کلئیرنگ کمپنی آف پاکستان
    تنازعات اور مساوی حل کی کمیٹی – فیڈرل بورڈ آف ریونیو
    صدر:- اوورسیز چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری
    مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور کراچی بوٹ کلب۔
    ڈائر یکٹر:- المیزان انویسٹمٹ لمیٹڈ اور اسٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ، وائیتھ پاکستان لمیٹڈ اور میرٹ پیکیجنگ لمیٹڈ
    ممبر:- بورڈ آف انویسٹمٹ، نجکاری کمیشن اور برطانیہ بزنس ایڈوائزری گروپ
    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ – انشورنش ریفارمز کمیٹیاں بشمول ایم او سی اور ایس ای سی پی
    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    سینٹرل ڈپوستوری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ
    گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
    پاک سوزکی موٹرلمیٹڈ

  • محترمہ ہُما پاشا - آزاد ڈایئریکٹر

    محترمہ ہُما پاشا
    آزاد ڈائریکٹر

    مُحترمہ ہما پاشا اس وقت عُثمانی اینڈ کمپنی میں سینئر پارٹنر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ مُختلف قومی اور بین اُلاقوامی اداروں بشمول CityBank،Hub Power، اور Dawood Hercules group کے ساتھ عرصہ 35 سال سے زائد کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ایک پروفیشنل ٹرینر ہیں اور مُختلف اداروں میں ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کرتی رہی ہیں۔ آپ تربیتی خدمات کے حوالے سے خاصی سرگرمِ عمل اور پُر جوش ہیں اور اکثر ڈائریکٹر ز کی تربیت، بورڈ کی کارگردی کا جائیزہ، رسک پر مبنی اندورنی آڈٹ بشمول اخلاقیات اور فراڈ سے متعلق معاملات میں اندورنی آڈٹ کا کردار، اور پائیدار کاروباری تجاویزات پر مبنی تربیتی پروگراموں میں شامل رہتی ہیں۔

    مُحترمہ ہما پاشا نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کی آڈٹ کمیٹی میں خدمات انجام دی ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اندورنی آڈٹ اور کمپلائینس ڈپارٹمنٹ کے معیارِ کارکردگی کا تجزیاتی جائزہ لیا ہے۔ آپICAPکے کوالٹی اشورنش بورڈ اور ان کی متعددد کمیٹیوں میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ انسٹِٹیوٹ آف انٹرنل آڈٹرز گلوبل اور انسٹِٹیوٹ آف انٹرنل آڈٹرز انڑنیشنل بورڈ کی سرگرمِ عمل رُکن رہی ہیں۔ آپ ICAP کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف ویمن فورم کی پہلی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔

    آپ پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈڈ اکاؤ نٹنٹ ہیں، اوررسک مینجمینٹ اَشورنس، انٹرنل کنٹرول اور انٹرنل آڈٹ میں مُختلف سرٹیفیکیٹس کی حامل ہیں۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    یوبی ایل فنڈ مینیجر لمیٹڈ
    گورنمنٹ ہولڈنگ (پرائیوٹ) لمیٹڈ

  • محترمہ امینہ ظہیر – آزاد ڈایئریکٹر

    محترمہ امینہ زاہد ظہیر
    آزاد ڈایئریکٹر

    محترمہ امینہ اس وقت زاہد ظہیراینڈ کمپنی میں منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کا م کررہی ہیں جوکہ کراچی کی معروف مینجمنٹ کنسلٹی فرم ہے۔ پاکستان منتقل ہونے سے پہلے محترمہ امینہ صاحبہ دی باڈی شاب انٹرنیشنل پرایئوٹ لمیٹڈ میں، سنگاپور سے باہر، ایشیا پیسیفک کی ریجنل فنانس ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ آپ دُنیا کے چند مشہور اور معروفFMCG اداروں بشمول یونی لیور، جانسن ویکس، جانسن اینڈ جانسن، لوریل ایس اے، اور دی باڈی شاپ کے ساتھ مُختلف النوع جہتوں میں 30سال سے زائدعرصے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

    آپ نے مُختلف نجی اور لمیٹڈ کمپنیوں کے بورڈ میں بحیثیت ڈائریکٹر اور آزاد ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور اس ضمن میں ۵۱ سال سے زائد تجربے کی حامل ہیں۔ 2007میں PICGسے ڈائریکٹرز کے لیے کارپویٹ گورننس کے تربیتی پرورگرام اور 2018 میں رفریشر کورس کے ساتھ، آپ PICG سے کارپوریٹ گورننس لیڈر شپ اسکلز میں سند یافتہ ہیں۔

    محترمہ امینہ نے 1990میں دی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)سے بزنس ایڈمیسٹریشن میں فنانس کے میجرز کے ساتھ ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔ اپنے پیشہ وارنہ سفر کے دوران انہوں نے فرانس میں INSEAD، سنگارپور میں CFAانسٹی ٹیوٹ، اور USA میں جانسن لرننگ انسٹی ٹیوٹ اینڈ کارنیل یونیورسٹی سے بے شمار تربیتی کورس بھی مکمل کیے ہیں۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    اوایل پی فنانسل سرویز پاکستان لمیٹڈ
    البرکہ بینک پاکستان
    پیکجزکنورٹرز لمیٹڈ

  • جناب ریحان رحمان۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر

    جناب ریحان رحمٰن اپریل 2016 میں فیروز1888 ملزلمیٹڈ کے چیف اگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعینات ہوئے اور اگست 2023 میں آپ کو چوتھی دفعہ اس عہدے کے لیے مُنتخب کیا گیا۔ آپ فیزوز 1888ملز اوراس کی مُلحقہ کمپنیوں کے ساتھ 20سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

    2010 میں فیروز 1888 ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنے نقشبندی انڈسٹریز لمیٹڈ (NBIL) کی باگ دوڑ سنبھالی اور جناب ریحان رحمٰن صاحب کو اس کا پہلا CEO مُنتخب کیا گیا۔ آپ نے نہ صرف اس ادارے کے حصول اور انضمامی معاملات میں نہایت اہم اور کُلید ی کردار ادا کیا، بلکہ مالی خسارے سے دُوچاراس یُونٹ کو بتدریج بہترین کارکردگی کی جانب گامزن بھی کیا۔

    بطور چیف اگزیکٹو آفیسر، جناب ریحان رحمٰن صاحب اپنی جدت پسندانہ سوچ کے ساتھ،فیزور 1888ملزلمیٹڈ کو اس کے بنیادی مقصد: Weaving A Better World کی جانب بھرپور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ باوجود اس کہ کے ادارے کی کامیابی اور اس کی جوابدہی آپ کی ذمہ داری ہے، آپ نے اپنی ٹیمز پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں خود اعتمادی اور معاملات میں فیصلہ کرنے کی جُرأت سے لیس کیا ہے، جس کی بدولت ادارے میں ‘جوابدہی بوجوہ ذمہ داری’ اور باہمی احترام کی فضاء کو فروغ حاصل ہے۔

    اپریل 2016 سے فیروز1888ملز لمیٹڈ نے آپ کی سربراہی میں کئی کامیابیاں اور اعزازات بشمول: سب سے زیادہ فروخت اور مُنافع کا حصول، کاروباری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ، HR ترقیاتی پروگرامزز، اور، مقامی اور بین الافوامی سطح پرکسٹمرز اور سسٹین ایبلیٹی ایوارڈز کا حصول شامل ہیں۔جناب ریحان رحمٰن صاحب نے اپنے ہر کردار اور حیثیت میں نظم و ضبط کی پابندی اوراعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے مقاصد کی مسلسل تکمیل پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اس اَمر کو بھی یقینی بنایا ہے کہ پورے ادارے میں کام کو صحیح طور پر کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے، اور واضح اہداف و مقاصدکا تعین کرکے بہترین ٹیمز تیار کی جایئں۔

    کاروبار کے ساتھ ساتھ وسیع تر عوامی فلاح اور مفاد میں بھی آپ کی گہری دلچسپی ہے۔ طالبِ علم آپ کی توجہ کا خصوصی مرکز ہیں، اوراس ضمن میں طلباء کو عملی تجربات اور مُختلف پیشہ ء ورانہ مراحل سے آگاہی فراہم کرنے والے اداروں میں فیروز1888ملز لمیٹڈ کا نام سرِ فہرست اورمحترم مانا جاتا ہے۔ آپ کی قیادت میں ادارے نے بڑھ چڑھ کربے شمار فلاحی کاموں اور سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی ہے، اور ساتھ ساتھ مُلازمین کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ معاشرے کی بھلائی اور فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کریں۔

    دیگر ڈایئریکٹر شپس
    پریمیئر 1888 لمیٹڈ