Spinning
A World of Innovation
Weaving
The Culture of Betterment
Dyeing
The Colors of Happiness
Stitching
The Brand of Quality
Upholding
The Flag of Sustainability
Our People:
Our Prosperity
| بورڈ آف ڈائریکٹرز

بورڈ آف ڈائریکٹرز

موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نو اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے آٹھ کو بذریعہ انتخاب چنا گیا ہے۔ اراکین کے نام درج ذیل ہیں:

جناب جانتھن -آر-سایئمن - چیئرمین اور نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

جوناتھن۔آر۔سائیمن صاحب، گھریلو اور صنعتی ٹیکسٹائیل کی انڈسٹری میں تیس برس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ بحیثیت چیف اگزیٹوآفیسر ۱۸۸۸ ملز، ایل ایل سی، یوایس اے اور بحیثیت ڈایریکٹر لکی ۱۸۸۸ گھانا  میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ آپ
یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس اے۔ایم۔پی، انڈیانا یونیوڑسٹی بی ایس  سے فارِغ التحصیل ہیں۔

جناب خلیق الرحمٰن - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جناب شبیر احمد - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جناب پرویز احمد - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر

پرویز احمد صاحب گزشتہ چالیس سال سے ٹیکسٹائیل کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ پیداواری عمل، حکمت عملی اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں اعلی درجے کی مہارت کے ساتھ ساتھ آپ بہترین اور ُدور رس سوچ کے حامل ہیں۔ کاروباری اہداف اور مقاصد کے حصول میں بھرپور طریقے سے حصّہ لینے کے علاوہ مالیاتی امور میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔  آپ نے اداراتی حکمت عملی بنانے اور چند فیملی کمپنیز کے اشتراک میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

جناب نسیم حیدر - انڈپنڈنٹ ڈایئریکٹر

عرصہ تیس سال سے Ernst & Young کے فعال رکن جناب نسیم حیدر صاحب، اکاؤ نٹینسی، آڈٹ، ٹیکس اور کاروباری امور و معاملات پر بھرپور مہارت اور قابلیت کے حامل ہیں. پاکستان میں ٹیکس سے متعلقہ لائحہ عمل اور قانون سازی میں شرکت و بھرپور مشاورت کے ساتھ ساتھ کئی نامور صنعتی اداروں لے لئے آپ کی خدمات آپ کی قابلیت کا مُنہ بولتا ثبوت ہیں. Ernst & Young کے کئی ملکی اورعالمی سطح کے کلائینٹس کے لئے بھی آپ مشاورتی امور انجام دیتے رہے ہیں. جناب نسیم حیدر صاحب ICAP کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ آپ ICAP اور CAPA میں مختلف کمیٹیوں کے نامزد رکن بھی ہیں. فیروز۱۸۸۸ ملز لمیٹڈ کے ساتھ جناب نسیم حیدر صاحب بطور چئیر مین آڈٹ کمیٹی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں.

محترمہ ہُما پاشا - انڈپنڈنٹ ڈایئریکٹر
جناب عاصم شبیر پاٹکا - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جناب اُسامہ رحمٰن - نان اگزیکٹو ڈایئریکٹر
جناب ریحان رحمان۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر

ٹیکسٹائل کی صنعت میں ۱۵ سالہ مہارت اور تجربہ کے حامل جناب ریحان رحمان صاحب، فیروز ۱۸۸۸ ملز کے "چیف ایگزیکٹوآفیسر" کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ افرادی قوت اور ادارے کی کامیابی وترقی سے وابستہ اُمور میں آپ گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ان شعبوں میں انتہائی موثراور جامع اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی، پیداواری اور عملی سرگرمیوں میں بھی آپ کی معلومات، قابلیت، اور مہارت قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان انسٹِٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے تصدیق شُدہ ڈائیریکٹر کا درجہ رکھنے والے جناب ریحان رحمان صاحب مسلسل بہتری او ر سیکھنے کے عمل پہ یقین رکھتے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کومزید نکھار نے کے لئے مختلف کورسز میں اپنی شمولیت کو یقینی بناتے ہیں۔

پتہ: C-3، سائیٹ، کراچی